کرپشن الزامات، نیب کی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے خلاف تحقیقات شروع
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) نیب نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے اکائونٹس میں خورد برد کے الزام کی تحقیقات شروع کر دیں ذرائع کے مطابق الزام ہے کہ پی ایچ ایف کے الیکشن نہ کرانے پر موجودہ عہدیداران کی کوئی قانونی حیثیت نہیں پی ایچ ایف کے اکائونٹس کی تفصیلات جانچنے کیلئے کوئی چیک اینڈ بیلنس کا نظام نہیں، موجودہ فیڈریشن نے آڈٹ رپورٹ کبھی کانگریس کے سامنے پیش نہیں کی نیب نے الزامات پر پی ایچ ایف سے جواب طلب کر لیا ہے۔