انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی الیکشن کمشن نے فواد چودھری، شیخ رشید وزیر پٹرولیم غلام سرور کو شوکاز جاری کر دئیے
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمشن نے فواد چوہدری، شیخ رشید اور وزیر پیٹرولیم غلام سرور کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔ جواب جمع نہ کرانے پر مزید کارروائی کی جائے گی۔وزیرریلوے شیخ رشید حلقے کے امیدوار کی انتخابی مہم میں حصہ لیتے رہے۔ وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری اوروفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرورخان بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے۔الیکشن کمیشن نے تینوں وزرا کوشوکاز نوٹسزجاری کردیے۔ 48گھنٹوں کے اندر جواب جمع کرانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ پی پی 27 سے پی ٹی آئی امیدوار شاہ نواز راجہ کو بھی شوکاز نوٹس جاری ہوگیا۔
نوٹس