;ایم کیو ایم قائدین کیخلاف منی لانڈرنگ مقدمات میں اہم پیشرفت‘ ایف آئی اے نے تفصیلات مرتب کر لیں
اسلام آباد (آئی این پی ) ایم کیو ایم قائدین کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمات میں اہم پیشرفت ہوئی۔ ایف آئی اے اسلام آباد نے منی لانڈرنگ سے متعلق تفصیلات مرتب کر لیں ۔خدمت خلق فاونڈیشن کے اکا ﺅنٹس استعمال کر کے رقوم لندن بھجوائی گئیں،ایک بار تین لاکھ امریکی ڈالرز بانی ایم کیو ایم کو بھجوائے گئے ،دوسری بار تین لاکھ برطانوی پا ﺅ نڈ بانی ایم کیو ایم کو منتقل ہوئے، اسی ہزار اور ساٹھ ہزار امریکی ڈالرز کی الگ الگ ٹرانزیکشنز بھی ہوئیں، ایک بار ایک لاکھ اٹھاون ہزار پا ﺅ نڈ بھی بانی ایم کیو ایم کو منتقل کئے گئے، اکیس ہزار یو اے ای درہم کی ٹرانزیکشن بھی تفصیلات میں شامل ہیں ۔ ایف آئی اے کو مقدمات منتقل کرنے کی حتمی منظوری کا انتظار ہے ،حتمی منظوری کے بعد عدالت میں مقدمات کا ریکارڈ پیش کیا جائے گا۔
منی لانڈرنگ