• news

ڈاکٹر امجد سمیت تمام قیادت مستعفی مشرف کی آل پاکستان مسلم لیگ عملاً ختم

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سابق صدر پرویز مشرف کی آل پاکستان مسلم لیگ عملی طور پر ختم ہو گئی۔ سربراہ ڈاکٹر امجد سمیت اے پی ایم ایل کے تمام عہدیدار مستعفی ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ میں صرف پارٹی کی خاتون جنرل سیکرٹری مہرین ملک رہ گئیں۔ مشرف انتخابی نااہلی کے باعث پارٹی کے سرپرست اعلیٰ ہیں۔ مشرف قریبی عزیز ہدایت اللہ خیشگی کو پارٹی چیئرمین بنانا چاہتے ہیں۔ اے پی ایم ایل ذرائع کے مطابق ہدایت اللہ اے پی ایم ایل کے رکن بھی نہیں۔ پرویز مشرف کے ہدایت اللہ کیلئے اصرار پر پارٹی میں بغاوت ہوئی ڈاکٹر امجد نے کہا ہے کہ پرویز مشرف سے اصولوں پر اختلافات کرکے مستعفی ہوئے۔ اے پی ایم ایل ختم، نیا لائحہ عمل جلد لائیں گے۔
اے پی ایم ایل

ای پیپر-دی نیشن