عمران ہی ملک کو مشکلات نکالیں گے: عبدالکریم کلواڑ
لاہور (پ ر) تحریک انصاف لاہور کے سیکرٹری فنانس اور پی پی 166 سے امیدوار عبدالکریم کلواڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ہی پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے۔ پاکستان بدلے گا اور کپتان ہی تبدیلی لیکر آئے گا پاکستان کو آج اس نہج پر سابق حکومتوں نے پہنچایا ماضی کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے اور گزشتہ دس برس کے دوران قومی وسائل کو بے دردی سے ضائع کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے قومی اداروں کے ساتھ ملکی معیشت کو بھی تباہ و برباد کیا اور پاکستان کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلا گیا۔ سابق ادوار میں قومی معیشت کے ساتھ جو گھناؤنا کھیل کھیلا گیا وہ ناقابل معافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ملکر موجودہ چیلنجز پر قابو پانا ہے قوم کو وزیراعظم عمران خان پر اعتماد ہے کپتان سچ بولتا ہے اور عوام کو سچ بتاتا ہے۔