• news

افغانستان: خاتون امیدوار کے انتخابی جلسے میں خودکش دھماکہ، 14ہلاک، 32افراد زخمی

کابل(آن لائن+اے ایف پی) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں اور فضائی حملوں‘ ریلی میں دھما کے میں تیرہ طالبان اور دو پولیس اہلکار وں سمیت 29 ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ صوبہ زابل کے ضلع شینگائی میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار اور گیارہ طالبان ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔ دریں اثناء ضلع بگرام میں سکیورٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانے کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا ۔ حملے مین دو جنگجو ہلاک اور تین زخمی ہو گئے صوبہ تخار میں ایک انتخابی ریلی کے دوران خودکش حملے میں 14افراد مارے اور متعدد زخمی ہو گئے۔ کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔اطلاعات کے مطابق انتخابی مہم کے دوران پارلیمانی امیدوار نزیفہ یوسف بیک کا جلسہ جاری تھا اچانک موٹر سائیکل سوار نے خود کو ہجوم کے درمیان پہنچ کر دھماکے سے اڑا لیا۔صوبے کے گورنر کے ترجمان محمد جاوید ہجری نے بتایا کہ خود کش حملے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 32 زخمی بھی ہوئے۔صوبائی پولیس کے ترجمان خلیل اسر نے بتایا کہ اس دھماکے میں پارلیمانی امیدوار زخمی نہیں ہوئیں۔ بم موٹر سائیکل میں نصب تھا اور موٹر سائیکل سوار نے خواتین ہجوم کے درمیان اسے اڑیا۔واضح رہے کہ 20 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات میں اب تک 20 پارلیمانی امیدوار مارے جا چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن