شیخ رشید کا پرسوںسے2نئی ٹرینیںچلانے کااعلان
اسلام آباد (صبا ح نیوز)وفاقی و زیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ہدایت پر16 اکتوبر سے موہنجوداڑو اور روہی پسنجر کے نام سے 2 نئی ٹرینوں کا اجرا کیا جائے گا۔ موہنجوداڑو پسنجر (213UP/214DN) کوٹری ۔ روہڑی ۔ کوٹری اور روہی پسنجر (215UP/216DN)سکھر ۔ خانپور ۔ سکھر کے درمیان چلائی جارہی ہیں۔ موہنجوداڑو پسنجرٹرین کا کوٹری سے روہڑی تک کا کرایہ 320 روپے ہوگا۔ کوٹری سے روہڑی تک کاکل فاصلہ 381 کلومیٹرہے۔ اسی طرح سکھر اور خانپور کے درمیان چلنے والی روہی پسنجر ٹرین کا سکھر سے خانپور کا فاصلہ 220 کلومیٹر ہے اور اس کا کرایہ 200 روپے ہوگا۔ وزیر ریلویز شیخ رشید احمد کی ہدایت اور نئی حکومت کے وژن کے مطابق ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں ریلوے کی تمام کالونیوں کے اندر بجلی نظام کو واپڈا ڈیزائن کے مطابق ماڈرنائیز کرنے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ ملاقات میں چیف ایگزیکٹو لیسکومجاہد پرویز، ایم ڈی پپیکووسیم افتخار، جی ایم ثاقب جمال، ڈائریکٹر کے الیکٹرک اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔ فیصلہ کیا گیا کہ ریلوے کالونیوں میں بجلی کے تاروں کا نیا سسٹم واپڈا کی ضرورت کے مطابق ڈسٹری بیوشن اور نئے میٹر لگانے کے حوالے سے جلد از جلد رپورٹ تیار کی جائے گی تاکہ بجلی کی مد میں ریلوے کے نقصان کو کم کیا جا سکے جوکہ ایک ارب روپے سالانہ سے زیادہ ہے۔