• news

؛اسرائیلی عقوبت خانوں میں تشدد سے فلسطینی مجا ہد شہید

الخلیل (صباح نیوز)فلسطین میں اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک ادارے کے مطابق صہیونی جیل میں قید ایک فلسطینی مجا ہد کو اسرائیلی جلادوں نے غیرانسانی سلوک کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ دم توڑ گیا۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق 28 سالہ وسام عبدالمجید نایف شلالدہ کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے سعیر قصبے سے ہے۔کلب برائے اسیران کی رپورٹ کے مطابق عبدالمجید نائف شلالدہ کو اسرائیلی فوج نے 2015 کو حراست میں لیا تھا۔ادھر القسام بریگیڈ نے شلالدہ کی اسرائیل جیل میں موت کو ماورائے عدالت مجرمانہ قتل قرار دیدیا ۔

ای پیپر-دی نیشن