• news

؛وائٹ ہیلمٹ گروپ سکیورٹی خطرہ‘ شام سے باہر نکالا جائے: روس

نیویارک (اے پی پی) اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب ویسلے نبنزیا نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائٹ ہیلمٹ گروپ کو سیکورٹی خطرہ قرار دیا۔ انہوں نے مغربی ملکوں پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر وائٹ ہیلمٹ گروپ کو شام سے باہر نکالنے کا بندوبست کریں۔روس کے مستقل مندوب نے کہا کہ شامی عوام کی امداد کے نام پر سرگرم یہ گروپ دہشت گردوں کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔وائٹ ہیلمٹ گروپ مارچ 2013ء میں امریکہ، برطانیہ اور ترکی کی مالی معاونت سے قائم ہوا تھا اور اسے شام میں دہشت گرد گروہوں کے زیر قبضہ علاقوں میں طبی امداد پہنچانے کا مشن سونپا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن