اٹھمقام: ماں بیٹی کے قتل کا معمہ حل‘ شوہر قاتل نکلا‘ اعتراف کر لیا
آٹھ مقام (آن لائن)دو روز قبل دریا سے ملنے والی خاتون اور بچی کے قتل کا معمہ حل حل ہوگیا۔ سنگدل شخص نے بیوی اور بیٹی کو تشدد کرکے قتل کرنے کا اعتراف جرم کرلیا۔ محرر تھانہ سٹی پولیس اٹھمقام ابرار احمد نے بتایا کہ دو روز قبل کٹن کے مقام سے ماں اور بچی کو قتل کر کے خودکشی کا ڈرامہ رچایا گیا تھا۔ متوفیہ گلشن بی بی کے والدین کی درخواست پر پولیس نے متوفیہ کے خاوند یاسر محمود اور سسر لیاقت کو حراست میں لیا گیا تھا۔ دوران تفتیش ملزم یاسر محمود نے بتایا کہ اس رات اس کے دانت میں درد تھا ۔ چھوٹی بیٹی طیبہ رو رہی تھی اوربیوی گلشن بی بی کو بیٹی کو خاموش کر نے کا کہا تو اس نے بدتمیزی کی جس پر اس نے بیوی کو مکا مارا جو بیوی کو لگنے کے بجائے بیٹی طیبہ کو سر میں لگا۔