• news

ٹرمپ کے لیڈیز مخالف ایجنڈا کیخلاف شکاگو میں ہزاروں خواتین کی ریلی

شکاگو (اے ایف پی) ٹرمپ کے خواتین مخالف ایجنڈے کیخلاف امریکی شہر شکاگو میں ہزاروں خواتین سڑکوں پر نکل آئیں۔ شرکا کا مقصد سیاسی قوت کا مظاہرہ تھا۔ انہوں نے جنسی سکینڈل میں ملوث جج بریٹ کی سپریم کورٹ تعیناتی پر غم و غصے کا اظہار کیا۔ مارچ کی سربراہی کرنے والی جسیکا سنکلر نے کہا ہم چاہتی ہیں خواتین باہر نکل کر وسط مدتی الیکشن میں ووٹ ڈالیں۔ ووٹر ویلج بھی قائم کیا گیا تاکہ ووٹرز کی بہتر رہنمائی کی جا سکے۔

ای پیپر-دی نیشن