دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:ترک صدر
انقرہ (این این آئی )ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے شام کے شہر منبج میں سرگرم کرد فورس کرد پروٹیکشن یونٹس کے بارے میں سخت لب ولہجہ اختیار کرتے ہوئے کہاہے کہ شمالی شام سے کرد فورسز کا نہ نکلنا امریکہ کے ساتھ طے پائے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ ترکی کو خطرہ محسوس ہوا تو وہ بھرپور کارروائی کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی ترکی میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب میں اردگان نے کہا کہ منبج میں کردو جنگجوئوں نے سرنگیں کیوں کھود رکھی ہیں۔ میں ان سرنگوں کو کردوں کی قبریں قرار دیتا ہوں جو انہوں نے خود ہی تیار کر رکھی ہیں۔ترک صدر نے کہا کہ ہمیں کہا گیا تھا کہ کرد جنگجو 90 روز کے اندر اندر علاقہ خالی کر دیں گے۔