تعزیتی اجلاس
کاہنہ (نامہ نگار)کاہنہ پریس کلب کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت چیئر مین مرید حسین سیال ہوا جس میں مقامی صحافی عبدالواحد خاں کی بہن اور مقامی صحافی محمد یوسف نجمی کی بھابھی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا اور ان کیلئے دعائے مغفرت کی گئی ۔اللہ تعالیٰ ان کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ اجلاس میں شریک ممبران عبد الواحد خاں ،امین بھٹی، یوسف نجمی،امجد علی شاہین، ڈاکٹر رفیق کامران،حاجی غلام حیدر ،طاہر محمود،ماجد شاہ،اشفاق بھٹی،ابرار بیگ، ندیم بٹ، افتخار نتھی و معززین علاقہ نے شرکت کی۔