• news

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر ہر پاکستانی فکرمند اور غمگین ہے: اعجاز ملک اعوان

لاہور (پ ر ) مسلم لیگ ن کے سینئر ورکر اور اتفاق گروپ بورڈ شاہ عالمی کے صدر محمد اعجاز ملک اعوان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے جذبہ آزادی میں کوئی کمی نہیں آئی۔ پاکستانیوں کے دل اپنے کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے آج ہر پاکستانی فکر مند اور غم وغصہ کا شکار ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھارتی افواج کے مظالم کیخلاف اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لئے آواز بلند کرنا ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن