• news

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ڈویژن میں ٹاپ کرنے والی طالبہ میڈیکل کالج میں داخلہ سے محروم

لاہور (پ ر) انٹری ٹیسٹ کے نام پر طالب علموں خصوصاً غریب اور پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کے ساتھ جو ظلم و ستم ہو رہا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ ان علاقوں کے طالب علم بورڈ پوزیشن ہولڈرز بھی ہوں تب بھی وہ میڈیکل کالجز تک نہیں پہنچ پاتے جس کی وجہ صرف اور صرف انٹری ٹیسٹ ہے۔ اس کی ایک مثال وزیر اعلیٰ پنجاب کے ڈویژن کی ٹاپر طالبہ فریال پرویز ہے۔ فریال پرویز حالیہ اعلان کردہ انٹرمیڈیٹ نتائج کے مطابق ڈی جی خان بورڈ میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ ہے 1057 نمبروں کے ساتھ امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ انٹری ٹیسٹ میں مطلوبہ سکور نہ کرنے کی وجہ سے میڈیکل کالج میں داخلہ نہ لے سکی۔ اسی طرح ساہیوال بورڈ کا پوزیشن ہولڈر شمعون امین، بہاولپور بورڈ کی پوزیشن ہولڈر حبیبہ منشا اور سرگودھا بورڈ کی پوزیشن ہولڈر فوزیہ گل بھی ان ذہین طالب علموں کی فہرست میں شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن