• news

انصاف حکومت کے ثمرات جلد عوام تک پہنچنا شروع ہوجائینگے:رانا جاوید عمر

رائے ونڈ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنماء رانا جاوید عمر نے کہا کہ ملک میں جمہوریت مضبوط ہو رہی ہے، پی ٹی آئی حکومت کے عوام دوست منصوبوں کے ثمرات جلد ان تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے، 50 لاکھ گھر بیروزگاروں کے لیے تعمیر کرنا تاریخ ساز اقدام اور نئی نسل کو محفوظ پاکستان دینے کی پلاننگ ہے، پاکستانی قوم نے پی ٹی آئی کو کرپشن کے خلاف مینڈیٹ لے کر کامیاب کرایا ہے، حکومت معیشت کی بحالی کے اقدامات کو مؤثر بنا کر لوٹی دولت وطن واپس لائے گی، پی ٹی آئی کے قائدین کو اپنے کارکنان پر فخر ہے، اس وقت ملک تبدیلی کی طرف جا رہا ہے اور عوام تبدیلی کے خواہش مند ہیں، پی ٹی آئی کی پنجاب اور مرکز میں حکومت قائم ہونے اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان وزیراعظم کی کفائت شعاری کی پالیسی کرپٹ لیڈروں کی موت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن