سعد رفیق کا نتائج سے قبل فتح کا اعلان دباﺅ برداشت نہیں کرینگے الیکشن کمشن نے نوٹس لے لیا
لاہور (خصوصی رپورٹر+ خبرنگار) قومی اسمبلی کے حلقہ اے 131 کے لگ بھگ 190 پولنگ سٹیشنوں کا نتیجہ تواتر سے ریٹرننگ افسر کو موصول ہوتا رہا اس کے بعد اچانک نتائج آنا بند ہو گئے جس پر مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ سعد رفیق فوری ریٹرننگ افسر کے دفتر پہنچ گئے۔ میاں مرغوب احمد ایم پی اے سمیت ان کے کچھ دیگر ساتھی بھی ہمراہ تھے۔ خواجہ سعد رفیق نے ریٹرننگ افسر کے دفتر پہنچ کر احتجاج کیا کہ نتائج کی رفتار ان کے حلقے میں سست کیوں ہو رہی ہے۔ اس دوران مزید تین پولنگ سٹیشن کے رزلٹ آ گئے تاہم نتائج انے کی رفتار سست رہی۔ خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمشن کی بار بار چوری برداشت نہیں کریں گے ہمیں فوری نتائج دیئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نتائج لے کر ہی جائیں گے۔ الیکش کمشن کور اب آنکھیں کھولنی چاہئیں، اس مرتبہ گڑبڑ ہوئی تو برداشت نہیں کریں گے۔ ترجمان کے مطابق کسی بھی امیدوار کو حق حاصل نہیں الیکشن کمشن کے کام میں مداخلت کرے۔ کمشن اپنے آئینی فرائض بخوبی سر انجام دے رہا ہے۔ کسی بھی پارٹی یا امیدوار کا دباﺅ برداشت نہیں کرینگے۔ الیکشن کمشن نے خواجہ سعد رفیق کا مکمل نتائج آنے سے قبل فتح کے اعلان کو نوٹس لے لیا۔ الیکشن کمشن کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں ان کا کہنا تھا کہ خواجہ سعد رفیق کے ریمارکس کا نوٹس لے لیا گیا ہے۔سعد رفیق نے کہا ہے کہ لاہور سے مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا ہے، ہم اپنی فتح پر اللہ تعالیٰ کے شکرگزار ہیں۔ شیخ رشید اپنی شکست چھپانے کیلئے نتائج رکوانے کی کوشش کر رہے ہیں، عوامی مینڈیٹ کا راستہ نہیں روکا جانا چاہئے۔ جمہوریت اور آئین کے مطابق چلنے والا پاکستان ہمارا خواب ہے، پاکستان میں شفاف جمہوریت کا سورج طلوع ہو گا، کارکنوں نے جانوں کے نذرانے پیش کئے، ہم نے کسی کو چیلنج نہیں کرنا، عمران خان آستین چڑھا کر اپوزیشن کو للکارتے ہیں، عمران خان نے احتساب کے نام پر سیاسی انتقام کا راستہ اختیار کیا، ایسی باتیں جمہوریت کیلئے اچھا شگون نہیں۔
سعد رفیق/ نوٹس