• news

پشاور: پی اے ایف کیمپ پر حملہ کی کوشش ناکام، موٹر سائیکل سوار اسلحہ سمیت گرفتار

پشاور(بیورو رپورٹ) پشاور میں پاکستان ائیر فورس (پی اے ایف) کیمپ بڈھ بیر پر رات گئے مبینہ حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی جبکہ اہلکاروں نے موٹرسائیکل سوار ایک شخص کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران بتایا کہ اُس نے کیمپ پر حملہ نہیں کیا بلکہ وہ شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کررہا تھا تاہم کیمپ انتظامیہ نے واقعے کو حملہ قرار دے دیا۔ دوسری جانب واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری نے کیمپ سے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 17 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کےلئے تھانے منتقل کر دیا۔ چیف کیپٹل پولیس آفیسر پشاور قاضی جمیل الرحمن نے بڈھ بیر ائیربیس کے قریب فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کےلئے ایس پی صدر ڈویژن صاحبزادہ سجاد کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی کو واقعے کے اصل حقائق معلوم کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کیمپ/ حملہ کوشش

ای پیپر-دی نیشن