• news

زینب کے قاتل کی ورثا سے آخری ملاقات کل کرائی جائے گی

لاہور( آن لائن ) زینب قتل کیس کے مجرم علی عمران کو پھانسی سے قبل ورثا سے آخری ملاقات کل منگل کی سہ پہر کروائی جائے گی۔ مجرم علی عمران کو پھانسی سے قبل ورثا سے آخری ملاقات کیلیے جیل انتظامیہ نے مجرم کی والدہ سلمیٰ بی بی کو خط لکھ دیا ہے، خط میں مجرم کی والدہ کو آگا ہ کیا گیا ہے کہ مجرم کے 50 رشتہ داروں سے منگل کی دوپہر 12 بجے الوداعی ملاقات کرائی جائے گی۔جیل انتظامیہ کے مطابق مجرم کو بدھ کی صبح پھانسی دی جائے گی، مجرم کی میت میڈیکل آفیسر کی رپورٹ کے بعد ورثا کے حوالے کی جائے گی۔دوسری جانب ننھی زینب کے والد نے بیٹی کے قاتل کو سرعام پھانسی دینے کیلئیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہوئی ہے ، درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت قاتل عمران کو سر عام پھانسی دینے کا حکم دے تاکہ دیگر مجرمان کو عبرت حاصل ہو۔
آخری ملاقات

ای پیپر-دی نیشن