کراچی: ضمنی انتخابات کے روز بجلی غائب، پولنگ عملے کو پریشانی
کراچی (صباح نیوز)کراچی میں ضمنی انتخابات کے دوران بھی مختلف پولنگ سٹیشنز پر بجلی غائب رہی جس کے باعث پولنگ عملے کو شدید پریشانی کا سامنا رہا اور ووٹرز بھی نالاں نظر آئے۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ضمنی الیکشن کے روز بھی مختلف علاقوں سے بجلی غائب رہی جس کے باعث پولنگ سٹیشنز پر تعینات عملے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ووٹرز مناسب سہولیات میسر نہ آنے کے باعث نالاں نظر آئے۔
کراچی‘ ووٹرز