ویمنز کرکٹ سیریز : پاکستان ‘آسٹریلیا کی ٹیمیں ملائیشیا پہنچ گئیں
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کے سلسلہ میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے ملائیشیا پہنچ گئیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 18 اکتوبر کو کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ 20 اور تیسرا 22 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔ بعد ازاں تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 25، 27 اور 29 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔ اس سے قبل پاکستان ومین ٹیم بنگلہ دیش کے دورہ پر تھی جہاں قومی ویمن ٹیم نے چار ٹی ونٹی اور ایک ون ڈے میچ میں حصہ لیا تھا۔