وسیم اکرم ‘مصباح الحق کو پی سی بی کرکٹ کمیٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ
لاہور: ( سپورٹس رپورٹر ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتانوں وسیم اکرم اور مصباح الحق کو پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی۔ کرکٹ معاملات کو بہتر انداز میں چلانے کیلئے سابق ٹیسٹ کرکٹرز پر مشتمل کرکٹ کمیٹی کے ناموں کے لئے چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے پیٹرن وزیراعظم عمران خان سے مشاورت مکمل کر لی ہے ۔