• news

ٹی 10لیگ کے بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے شکوک و شبہات

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ آئندہ ماہ شارجہ میں ہونے والی ٹی ٹین لیگ میں اپنے کھلاڑیوں کی شرکت سے متعلق کوئی بھی فیصلہ کرنے کے لیے اسوقت تک تیار نہیں جب تک اسے اس لیگ کی شفافیت کے بارے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے تحریری یقین دہانی نہ مل جائے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کو توقع ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے اسے آج یا کل تک جواب مل جائے گا۔غور طلب بات یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ٹی ٹین لیگ کے بارے میں آئی سی سی کے جواب کا منتظر ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی انتہائی سخت موقف اختیار کیے ہوئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن