ڈیسکون سپر لیگ : نیسلے، ڈیسکون ، آئی سی آئی پاکستان، ابیکس، پیکجز ‘ٹیٹرا پیک نے میچز جیت لیے
لاہور(سپورٹس رپورٹر)’’ڈیسکون سپر لیگ ‘‘ کے دوسرے ایڈیشن کے پہلے روز کھیلے گئے میچز میں نیسلے، ڈیسکون ، آئی سی آئی پاکستان، ابیکس، پیکجز اور ٹیٹرا پیک نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ پہلا میچ ڈیسکون اور نیسپاک کے درمیان کھیلا گیا جس میں ڈیسکون نے اپنے مد مقابل نیسپاک کو 31 رنز سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کے مبشر اقبال نے ناقابل شکست 86رنز کی اننگز کھیلی۔