سٹار فٹبالرز پال پوگبا، کیلیان مباپے، انٹونی گریز مین‘ اوسمانے کی پیرس ڈزنی لینڈ میں تفریح
لاہور(سپورٹس ڈیسک) سٹار فٹبالرز نے رولر کوسٹر اور جھولوں سے انجوائے کیا، مکی ماؤس اور بچوں کیساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔فرانس کی ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑی ابھی تک سیر و تفریح میں مصروف ہیں۔ گزشتہ روز پال پوگبا، کیلیان مباپے، انٹونی گریز مین اور اوسمانے ڈیمبلے پیرس ڈزنی لینڈ پہنچ گئے۔ جہاں انہوں نے رولر کوسٹر سمیت دیگر جھولوں اور گیمز سے انجوائے کیا۔