پہلی بار مداخلت کے بغیر ضنی انتخابات ہوئے:فیاض چوہان
لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے پہلی بار سیاسی اور انتظامی مداخلت سے پاک ضمنی انتخابات ہوئے اور اس کا کریڈٹ وزیر اعظم عمران خان اور ان کی ٹیم کو جاتاہے۔ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا پنجاب میں 40 روزہ انتخابی مہم میں کسی ادارے کو استعمال نہیں کیا گیا، جبکہ کسی وفاقی یا صوبائی وزیر یا مشیر نے کسی انتخابی جلسے سے خطاب نہیں کیا۔انہوں نے کہا ماضی میں حکومتی امیدوار جتوانے کیلئے ہر جتن کیا جاتا تھا، اس بار شفاف انتخابات کا کریڈٹ وزیراعظم اور ان کی ٹیم کو جاتاہے۔ ن لیگ کے دھاندلی کے ماسٹرمائنڈ بھی الیکشن کو شفاف قرار دینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا قومی اسمبلی کی 11 سیٹوں میں سے 6 پر تحریک انصاف اور اتحادیوں کی کامیابی عوام کے عمران خان پر اعتماد کی غماض ہے۔
فیاض چوہان