• news

کراچی: امریکی قونصل خانہ کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار بحریہ اہلکار زخمی

کراچی (نیٹ نیوز) کراچی میں پی آئی ڈی سی کے قریب امریکی قونصل خانے کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص زخمی ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد موقع پر موجود لوگوں نے امریکی قونصلیٹ کی گاڑی کو گھیرے میں لے لیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ امریکی قونصل خانے کی گاڑی ایک خاتون چلا رہی تھیں جو قونصل خانے میں سٹاف ممبر ہیں۔ امریکی قونصل خانے کی خاتون اہلکار حادثے کے بعد گاڑی پی آئی ڈی سی کے قریب ہی چھوڑ کر فرار ہو گئیں۔ پولیس کے مطابق حادثے میں موٹرسائیکل سوار شخص کے پاو¿ں میں چوٹ آئی جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ایس ایس پی سٹی ڈاکٹر سمیع سومرو نے بتایا کہ زخمی عبدالجبار پاک بحریہ کا ملازم ہے۔

امریکی گاڑی

ای پیپر-دی نیشن