• news

عمران نااہلی کیس: سندھ ہائیکورٹ کا درخواست گزار کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم

کراچی(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان کو نا اہل قرار دینے کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔عدالت نے درخواست گزار عبد الوہاب بلوچ کو تحریری جواب جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے سیکرٹری جنرل عبد الوہاب بلوچ کی جانب سے عمران خان کی نا اہلی کی درخواست پر دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔دوران سماعت درخواست گزار نے عمران خان کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن حکمنامہ کی نقول جمع کروائیں۔عدالت نے درخواست گزار کو حکم دیا ہے کہ وہ تحریری طور پر بھی اپنا جواب بھی ان حکمناموں کےساتھ منسلک کر کے 22 اکتوبر تک جمع کروائیں۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان نے جھوٹا حلف نامہ جمع کروایا اس لیے انہیں نا اہل قرار دیا جائے عدالت کا کہنا تھا کہ اسلام آبادسمیت دیگر عدالتوں کے فیصلوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اس درخواست پر فیصلہ کیا جائےگا۔
عمران خان نااہلی کیس

ای پیپر-دی نیشن