• news

عام انتخابات میں دھاندلی تحقیقات کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے ارکان کی تیس رکنی کمیٹی قائم

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے عام انتخابات 2018میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کےلئے 30رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیدی۔ پارلیمانی کمیٹی میں 10ارکان سینیٹ اور20قومی اسمبلی سے لئے گئے ہیں جس میں حکومت اور اپوزیشن کو برابر کی نمائندگی دی گئی ہے، حکومت نے وزیردفاع پرویزخٹک کمیٹی کے چیئرمین بنا دیا ہے۔ پارلیمانی کمیٹی پہلے اجلاس میں ٹی او ارز مرتب کریگی اور تحقیقات کیلئے ٹائم فریم کا تعین کریگی۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں وفاقی وزراءشفقت محمود ، شیریں مزاری ، فواد چوہدری ،چوہدری طارق بشیر چیمیہ ، سینیٹر اعظم خان سواتی شامل ہیں۔ تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں چیف وہیپ عامر ڈوگر ، حکومتی اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد حسین مگسی ، بی این پی مینگل کے محمد اختر مینگل ، ایم کیو ایم کے امین الحق ، جی ڈی اے کے غوث بخش خان مہر ، ایم کیو ایم کی سینیٹر محمد علی خان سیف ، بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر سرفراز احمد بگٹی ، تحریک انصاف کے سینیٹر نعمان وزیر خٹک، فاٹا کے سینیٹر ہدایت اللہ شامل ہیں۔پارلےمانی کمےٹی مےں مسلم لےگ (ن) کے احسن اقبال ، مرتضیٰ جاوید عباسی ، رانا ثناءاللہ ، سینیٹر جاوید عباسی اور سینیٹر اسد علی خان جونیجو شامل ہیں جبکہ کمیٹی میں پیپلز پارٹی سے راجا پرویز اشرف ، سید خورشید احمد شاہ، سید نوید قمراورسینیٹر رحمان ملک ،اے این پی کی جانب سے اعظم خان ہوتی، ایم ایم اے کی جانب سے عبدالواسع، سینیٹر عبدالغفور حیدری اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کی جانب سے سینیٹر محمد عثمان خان کاکڑشامل ہیں۔ پارلیمانی کمیٹی پہلے اجلاس میں ٹی او ارز مرتب کریگی اور تحقیقات کیلئے ٹائم فریم کا تعین کریگی۔
دھاندلی/ کمیٹی

ای پیپر-دی نیشن