پاکستان، روس تعلقات میں اہم پیش رفت، کراچی سے لاہورگیس پائپ لائن منصوبہ کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور روس کے درمیان کراچی تا لاہور گیس پائپ لائن منصوبے کی مدت میں توسیع کر دی گئی۔ پاکستان اور روس کے درمیان گزشتہ روز مذاکرات کا پہلا دور ہوا۔ توانائی کے شعبے میں پاک روس تعلقات میں اہم پیش رفت ہوئی۔ حکام پٹرولیم ڈویژن نے کہا ہے کہ کراچی تا لاہور گیس پائپ لائن منصوبے کی مدت میں 6 ماہ کیلئے توسیع کی گئی۔ پاکستان اور روس کے درمیان معاہدہ آج ختم ہونا تھا۔ پاکستان اور روس نے 16 اکتوبر 2015ء کو گیس پائپ لائن بچھانے کا معاہدہ کیا حکام کا کہنا ہے کہ روس پر امریکی پابندیاں منصوبے کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ معاہدے کے تحت روسی کمپنی 25 سال تک گیس پائپ لائن منصوبے چلائے گی۔
پاک روس گیس منصوبہ