شیخ چلی اور ہمنوائوں کو عوام نے 50 روز میں ہی مسترد کر دیا: نیئر بخاری
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ این این آئی) پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت عوام کا اعتماد کھو چکی ہے۔ شیخ چلی اور ہمنواؤوں کو عوام نے 50 دنوں میں ہی مسترد کردیا ہے۔ ضمنی انتخابی نتائج کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مزدور محنت کش کاشتکار اور غریب شہری نے روٹی، نان، کھاد، بیج مہنگائی کا بدلہ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی نتائج سے ثابت ہو گیا طاقتور صرف ووٹرز ہیں۔ نیئر بخاری نے مزید کہا کہ پی پی پی پی اور متحدہ اپوزیشن کے امیدواروں کی کامیابی نے مستقبل کا رخ متعین کر دیا ہے۔ پی پی پی کے کارکنوں نے ملک بھر میں بھرپور اور مثالی سیاسی کردار ادا کیا۔ حکومت کی خوشی کا ماحول ختم ہو گیا۔