پاکستانی، بھارتی گلوکاروں کے ساتھ میوزک کنسرٹ کیلئے پیپر ورک مکمل کر لیا
لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف پروموٹر نزاکت علی خان نے دبئی، عمان، ترکی اور جنوبی افریقہ میں پاکستانی اور بھارتی گلوکاروں کیساتھ میوزک کنسرٹس کرنے کے لئے پیپرورک کو حتمی شکل دینا شروع کردی۔اس حوالے سے انہوںنے بتایا کہ یورپ اور خلیجی ممالک میں گزشتہ کئی سالوں سے میوزک کو پروموٹ کر رہا ہوں جن میں پاکستان کے علاوہ بھارت کے بھی معروف گلوکاروں کیساتھ کامیاب پروگرام کرچکا ہوں۔نزاکت علی خان نے کہا کہ نئے سال 2019کے لئے دبئی ، عمان، ترکی اور جنوبی افریقہ میں کنسرٹس کرونگا جن کے لئے پاکستانی اور بھارتی گلوکاروں سے بات چیت چل رہی ہے۔