• news

ظفر اقبال اور زوبیہ خان کا دو گانا ’’اپنا مجھے تم بنا لو‘‘ سوشل میڈیا پر مقبول ہو گیا

لاہور(کلچر ل رپورٹر)گلوکار ظفر اقبال نیویارکر کا زوبیہ خان کیساتھ دوگانا’’اپنا مجھے تم بنا لو‘‘ سوشل میڈیاپرلانچ ہوتا ہی مقبول ہوگیا جس کی موسیقی ناصر حسین نے ترتیب دی ہے اور عبداللہ چلی نے لکھا ہے۔ظفر اقبال نیویارکر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ غزل، گیت، نظم، فوک اور راک سمیت جو کچھ بھی گایا اسے موسیقی سمیت تمام حلقوں میں سراہا جو میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ۔انہوں نے کہا کہ گلوکارہ زوبیہ خان کیساتھ اس میلوڈی سانگ کو جس طرح پذیرائی مل رہی ہے اس پر اپنے پرستاروں کا بے حد شکر گزار ہوں۔ ظفر اقبال نیویارکر نے کہا کہ ’’اپنامجھے تم بنالو‘‘ کا ابھی آڈیو ریلیز کیا گیا ہے اس کا بہت جلد ویڈیو بھی لانچ کردیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن