• news

کلیم اللہ گولز کی سنچری مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی فٹ بالر بن گئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستانی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان کلیم اللہ گولز کی سنچری مکمل کرنے والے پہلے قومی فٹ بالر بن گئے ہیں۔کلیم اللہ نے گولز کی سنچری مکمل کرنے کے بعد پاکستان کے پہلے فٹبالر ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ کلیم اللہ پاکستان فٹبال ٹیم کے سابق کپتان رہ چکے ہیں تاہم فٹنس مسائل کو جواز بناکر پاکستان فٹبال فیڈریشن نے انہیں بنگلا دیش میں شیڈول ساف فٹبال چیمپئن شپ میں قومی ٹیم کا حصہ نہیں بنایا تھا جس پر کلیم اللہ نے فیڈریشن حکام کو خوب تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔کلیم اللہ ان دنوں غیر ملکی لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں۔ کلیم اللہ نے 100 گول مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پرستاروں کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اپنے کھیل سے ملک کا نام روشن کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن