سری لنکن سٹار بلے باز اور سابق چیف سلیکٹر جے سوریا بھی کرپشن الزامات کی زد میں
کولمبو(سپورٹس ڈیسک)ماضی میں دو مرتبہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر کی ذمے داریاں انجام دینے والے جے سوریا پر الزام ہے کہ جب گزشتہ ہفتے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ ایلکس مارشل کے دورہ سری لنکا کے دوران ان سے کرپشن پر تحقیقات میں مدد کی درخواست کی گئی تو انہوں نے منع کردیا۔ان پر الزام ہے کہ انہوں نے بغیر کسی ٹھوس وجہ کے اینٹی کرپشن یونٹ سے تعاون کرنے سے انکار کیا اور تفتیش میں تعاون کی اینٹی کرپشن یونٹ کی درخواست پر صحیح اور مکمل معلومات و دستاویزات فراہم کرنے میں ناکام رہے۔آئی سی سی کے مطابق سابق سری لنکن کپتان نے تفتیش میں رکاوٹ بننے کی کوشش کی جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ان پر تفتیش سے متعلق ایسی معلومات یا دستاویز کو چھپانے، تبدیل کرنے یا ضائع کرنے کا الزام ہے جو ثبوت تک رہنمائی کرے اور غلط اقدامات کے حوالے سے ثبوت کی کھوج میں مددگار ہو۔یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں الجزیرہ ٹی وی نے کرکٹ میں کرپشن کے حوالے سے ایک اسٹنگ آپریشن کی تھا۔