• news

منی لانڈرنگ کیس: آصف زرداری ‘ فریال تالپور بینکنگ کورٹ پیش ہوگئے

کراچی(آئی این پی) منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپوربینکنگ کورٹ پیش ہوگئے۔سابق صدر نے حاضری لگائی ،فاضل جج کی عدم دستیابی کے باعث سماعت 13 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری بینکنگ کورٹ میں پہنچے ،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،سابق صدر آدھا گھنٹہ عدالت میں موجود رہے۔آصف زرداری سے صوبائی وزیر امتیاز شیخ اور ناصر شاہ نے ملاقات کی، حسین لوائی اور دیگر ملزموں نے بھی ملاقات کی، فاضل جج کی عدم دستیابی کے باعث سماعت 13 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن