• news

آئی ایم ایف کیساتھ قرضہ حجم کا تعین مذاکرات میں ہو گا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان قرضہ کے حجم کا تعین باہمی مذاکرات کے درمیان کیا جائے گا۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ ماہ کے آغاز میں اسلام آباد میں مذاکرات شروع ہوں گے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع بتا رہے ہیں کہ فنڈ پروگرام کے تحت قرضہ کے حجم کا تعین دوطرفہ بات چیت کے دوران ہو گا۔ وزیر خزانہ قبل ازیں یہ کہہ چکے ہیں کہ پاکستان کو سال رواں میں 12 ارب ڈالر کی ضرورت ہے اور اس کا بیشتر حصہ آئی ایم ایف اور باقی گیپ دوسرے ذرائع سے پورا کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن