ایک استاد کی اتنی تحقیر کیوں
مکرمی! میں اپنے انتہائی قابل فخر و موقر جریدے نوائے وقت کے توسط سے اپنے دکھ بھرے جذبات کا اظہارکرنا چاہتا ہوں گزشتہ روز تما م ٹی وی چینلز پر اک منظر بار بار دکھایا گیا جو کہ ایک استاد ڈاکٹر مجاہد کامران کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کرنے کا منظر تھا سادہ لباس نیب ارکان نے ان کو ایسے پکڑا ہوا تھا جیسے وہ کوئی خدانخواستہ دہشتگرد کرپٹ یا چور لٹیرا ہو۔ دل غم سے پھٹ رہا ہے ان کے بے شمار شاگرد کولیگ زیر تعلیم طلبا دوست احباب کے دل پر کیا گزری ہوگئی کیا ہمارے ملک میںایک عظیم استاد کی یہ عزت یہ مقام ہے ۔یورپین ممالک میں استاد اگر کسی عدالت یا دفتر میں چلا جائے تو تمام جج صاحبان اٹھ کر کھڑے ہو جاتے ہیں ۔اشفاق احمد نے اپنا یورپین ملک میں جانے کا واقع بیان کیا تھا کہ جب میں عدالت میں پیش ہوا ججز نے پوچھا آپ کیا کام کرتے ہیں انہوں نے کہا میں استاد ہوں تمام جج اٹھ کھڑے ہوگئے اور انتہائی عزت و احترام کے ساتھ ان کا معاملہ نپٹادیا تھا۔(رانا منظور احمد خان، سلطان پورہ لاہور)