برطانوی نژاد پاکستانی راحت علی شاہ نے تن سازی کی چیمپئن شپ جیت کر پہلے ایشین ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) برطانوی نژاد پاکستانی راحت علی شاہ نے برطانیہ میں تن سازی کی چیمپئن شپ جیت کر پہلے ایشین ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ یوکے بی ایف ایف آرگنائزیشن کے زیر اہتمام نوٹنگھم میں منعقدہ برٹش باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ مقابلوں کی مینز ماسٹرز فزیک کیٹگری میں 20 تن ساز شریک ہوئے جن میں راحت علی شاہ نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔لاہور سے تعلق رکھنے والے راحت اللہ شاہ نے دو ہفتے پہلے سپین میں منعقدہ آرنلڈ ورلڈ کلاسک مقابلوں کی ماسٹرز مینز فزیک کیٹگری میں چھٹی پوزیشن حاصل کی تھی۔