اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے مہنگا، انٹربنک میں 10 پیسے سستا
لاہور(کامرس رپورٹر)اوپن مارکیٹ میں گزشتہ روز بھی روپے کی قدر میں کمی سلسلہ جاری رہا اور ڈالر 25 پیسے مہنگا ہو گیا تاہم انٹر بنک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 10 پیسے کم ہو گئی۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 134 روپے 25 پیسے ہو گئی۔ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کی قیمت میں 25 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم یورو 50 پیسے سستا ہو کر 153 روپے کا ہو گیاجبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت 173 روپے 50 پیسے پر مستحکم رہی تین روزکے دوران ڈالر کی قیمت میں سوا دو روپے کا اضافہ دیکھا گیا ۔ انٹر بینک مارکیٹ میں مسلسل سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے کی کمی سے 133 روپے 66 پیسے رہ گئی جبکہ برطانوی پونڈ 50 پیسے سستا ہو کر 175 روپے 21 پیسے اور یورو 60 پیسے سستا ہو کر 154 روپے کا ہو گیا ہے۔