• news

عوام دوست بجٹ پیش کیا ماضی کی طرح اعداد و شمار کا ہیر پھیر نہیں: ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور (خصوصی رپورٹر) ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی پنجاب کے بجٹ کے حوالے سے میڈیا سے بات چیت جھوٹ کا پلندا ہے اور اس ضمن میں مسلم لیگ (ن) کے ترجمان نے حقائق کو بری طرح مسخ کیا ہے۔ ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے اور ماضی کی طرح موجودہ بجٹ اعدادوشمار کا ہیر پھیر نہیں بلکہ ترقی کے عمل کا حقیقی عکاس ہے۔ وزیراعلیٰ آفس کے اخراجات میں 25فیصد کمی کی گئی ہے اور وزیراعلیٰ آفس کی طرح گورنر ہا¶س کے اخراجات میں بھی 8 فیصد کمی کی گئی ہے۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) کو اپنا ریکارڈ درست کرنا چاہئے۔
ترجمان وزیراعلیٰ

ای پیپر-دی نیشن