• news
  • image

یورپی ممالک میں پاکستانی ڈیم کے لئے فنڈنگ مہم

وقار ملک)

سنیٹر فیصل جاوید کی یورپ کے ممالک میں فنڈز ریزنگ اہم صورتحال اختیار کر گئی ہے ۔ بیلجیم ، فرانس، ویانا کے شہروں میں پاکستان اور عمران خان کے نعرے گونج اٹھے عوام نے دل کھول کر عطیات دئیے اوورسیز پاکستانیوں میں جوش و خروش اورولولہ دیکھ کر فیصل جاوید کا ا ظہار تشکر اورسیز پاکستانیوں کا کہناتھا کہ سنیٹر فیصل جاوید چیئرمین عمران خان کی نمائندگی کر رہے ہیں جو عمران خان کا بہترین انتخاب ہے فیصل جاوید بہترین شخصیت ا ور محب وطن پاکستانیوں کے نمائندے بھی ہیں جنہوں نے دورہ یورپ کے دوران تحریک انصاف نہیں بلکہ پاکستان کو اہمیت دی۔ آپ نے چیف جسٹس ڈیم فنڈز میں رقم جمع کروانے کی ترغیب دی۔ فیصل جاوید نے ہر پارٹی کے ورکر سے ملاقات کی اور پاکستان کومضبوط بنانے کے لئے اپیل کی اوورسیز پاکستانیوں نے کہا کہ فیصل جاوید کی آمد سے جہاں پی ٹی آئی مضبوط ہوئی، چیئرمین عمران خان کا نام اور وژن بلند ہوا وہاں پاکستانیوں کے درمیان اتحاد کو فروغ ملا اب ضرورت اس امر کی ہے کہ فنڈز کے لئے اعلانات کر نے والے اپنے وعدے پورے کریں۔ برسلز میں اعلانات کرنے والے صدر سب سے پہلے رقم جمع کروائیں اور اس سے قبل بھی جمع ہونے والی رقم ابھی ناکہ عوام کا اعتماد بحال ہو۔ عوام کی امانت جب صحیح موقع پر بغیر خرد برد کے پہنچے گی تو جہاں پارٹی کا اعتماد بحال ہو گا وہاں عوام کا اعتماد بھی بڑھے گا۔ اوورسیز پاکستانیوں نے فرانس میں ابرارِ الحق کے گانوں ے خوب انجوائے بھی کیااوران کی موجودگی پر خوشی کا ا ظہار کیا۔ یہاںموجود پاکستانیوںنے کہاکہ آج ہم پاکستان کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں۔ بحیثیت پاکستانی ہمارا فرض ہے کہ پاکستان کو مضبوط کریں۔ پاکستان کا نام وقار بلند کریں۔ سنیٹر فیصل جاوید ایک منفرد ہنس مکھ محبت کرنے والی شخصیت ہیں جن کی آمد پر برسلز اور فرانس کے عوام دل کھول کر عطیات دئیے جو سنیٹر فیصل جاوید اور عمران خان پراعتماد کرتے ہیں۔ یورپ میں مقیم پاکستانی ہر اس حکومت پر اعتماد کرتے ہیں جو ان کے مسائل حل کرے وہ پاکستان کی ترقی کے لئے ہمہ تن جدوجہد میں مصروف رہتے ہیں اور ہر سطح پر پاکستان کی مدد کرتے ہیں۔ ۔۔۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن