اقوام متحدہ کے ایلچی ڈی میستورا کا نومبر میں سبکدوش ہونے کا اعلان
نیویارک (اے پی پی) یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی سٹیفن ڈی میستورا نے کہا ہے کہ وہ نومبر 2018ء کو اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں میستورا نے کہا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بناء پر شام میں اپنا مشن مزید جاری نہیں رکھ سکیں گے اور ائندہ ماہ ذمہ داری سے سبکدوش ہوجائیں گے۔ انہوں نے مذیدکہا کہ وہ آئندہ ہفتے اسد حکومت کی دعوت پر دمشق جائیں گے۔