بھارت: ناجائز مراسم سے انکار پر ماڈل کا قتل کیے جانے کا انکشاف ،ملزم گرفتار
نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں ناجائز مراسم سے انکار پر ماڈل کا قتل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔بھار ت میں ایک نوجوان طالب علم نے دو روز قبل گرل فرینڈ ماڈل کا بیہمانہ انداز میں قتل کرکے اس کی لاش سوٹ کیس میں پھینک دی تھی ٗواقعہ کے بعد پولیس نے 20 سالہ ماڈل مانسی ڈکشٹ کو قتل کرنے والے 19 سالہ ملزم سید مزمل کو گرفتار بھی کرلیاجس نے گرل فرینڈ کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا۔