• news

جمال خشوگی کا آخری کالم: عرب سپرنگ سے امید کی کرنیں جلد ہی دم توڑ گئیں، اندھیرا اور گہرا ہو گیا

نیویارک+واشنگٹن (نیٹ نیوز+نوائے وقت رپورٹ) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ سعودی عرب‘ ترکی کے دورے سے متعلق صدر ٹرمپ کو آگاہ کر دیا ہے۔نتائج سامنے آنے پر ہی مناسب ردعمل دیں گے۔ واشنگٹن پوسٹ نے سعودی صحافی جمال خشوگی کا آخری کالم شائع کر دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ عرب دنیا کو سب سے زیادہ جس چیز کی ضرورت ہے وہ آزادیِ اظہار ہے۔’عرب سپرنگ سے امید کی کرنیں جلد ہی دم توڑ گئیں، اندھیرا اور گہرا ہو گیاادھر امریکہ نے ترکی سے کہا ہے کہ وہ اسے وہ ریکارڈنگ فراہم کرے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس میں ٹھوس ثبوت ہے کہ سعودی صحافی جمال خشوگی کو استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں قتل کیا گیا۔ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ’ہم نے ترکی سے وہ ریکارڈنگ مانگی ہیِ۔فرانسیسی وزیر معیشت نے سعودیہ میں کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن