• news

چین کے ساتھ فوجی نوعیت کے تعلقات میں بہتری آسکتی ہے: امریکی وزیر دفاع

واشنگٹن (این این آئی)امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے عندیہ دیا ہے کہ چین کے ساتھ فوجی نوعیت کے تعلقات میں بہتری آسکتی ہے ۔وہ گزشتہ روز ایشیائی ممالک کے وزرائے دفاع کی کانفرنس کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب وی فینگے سے ملاقات کے بعد بات چیت کررہے تھے۔ امریکی وزارت دفاع کے ایشیا اور پیسیفک سے متعلق پالیسی کے نگران اہلکار رینڈل جی شرائیور نے کہا کہ چینی وزیر دفاع نے جیمز میٹس سے سنگا پور میں منعقدہ کانفرنس کے دوران ملنے کی درخواست کی تھی۔ امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ اس ملاقات کے پیغام سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ چین اب امریکا کے ساتھ فوجی تعلقات بہتر بنانے کی خواہش رکھتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن