چیف جسٹس کمشنر افضال بھٹی کو انصاف دلائیں: تنظیم پروٹیکٹ پاکستان کے عہدیداروں کا مطالبہ
برسلز (نامہ نگار) اوورسیز پاکستانیوں کی تنظیم پروٹیکٹ پاکستان نے چیف جسٹس ثاقب نثار سے اپیل کی وہ اوورسیز کمشنر کو کامیاب اور متحرک بنانے کیلئے کمشنر افضال بھٹی کو انصاف دلائیں جنہوں نے سمندرپار پاکستانیوں کو مسائل کی دلدل سے باہر نکالا اور آج نیب کے ذریعے مسائل کا شکار ہیں۔ پروٹیکٹ پاکستان کے عہدیداروں عابد فضل چشتی‘ چودھری عامر اور غلام دستگیر نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے اوورسیز کو ووٹ کا حق دے کر اوورسیز کے دل جیت لیے۔