پی ٹی آئی سعودی عرب کے دفد کی زلفی بخاری اور فرخ رشید کی علی محمد خان سے ملاقات
جدہ+مکہ مکرمہ (نوائے وقت رپورٹ+ ممتاز احمدبڈانی) تحریک انصاف سعودی عرب کے وفد نے پی ٹی آئی مڈل ایسٹ مینیجمنٹ کمیٹی کے ایگزیکٹو ممبر فرخ رشید کی سربراہی میں اوورسیز کے مشیر زلفی بخاری سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ڈاکٹرزونگ مکہ کے صدر انور جاوید بھی شامل تھے۔ ملاقات میں اوورسیز پاکستانی خصوصی طور پر سعودی عرب کے مسائل پر سیرحاصل گفتگو ہوئی ،مشیر اوورسیز نے بتایا کہ وزیراعظم کی نگرانی میں اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی پیکج تیار کیا جا رہا ہے جس کا اعلان جلد متوقع ہے۔ فرخ رشید نے وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے ساتھ ملاقات کی۔ فرخ رشید نے بنگلہ دیش میں محصورین کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور سعودی عرب میں تنظیم مجلس محصورین پاکستان کے کردار کے بارے میں آگاہ کیا۔ علی محمد خان نے اس معاملے کو کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم کو پیش کرنے کا وعدہ کیا۔