• news

غزہ میں کشیدگی‘ مصر نے جنگ روکنے کیلئے فریقین سے رابطے تیز کردیئے

قاہرہ (صباح نیوز)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بمباری اور فلسطینیوں کی طرف سے اسرائیلی تنصیبات پر راکٹ حملوں کے بعد حالات کشیدہ ہیں۔ دوسری طرف مصر نے کشیدگی کم کرنے اور غزہ کو ایک بار پھر جنگ کا میدان بننے سے روکنے کے لیے سفارتی محاذ پر کوششیں تیز کر دیں۔ مصری حکام کی طرف سے فلسطینی اور اسرائیلی حکام کے ساتھ تواتر کے ساتھ رابطے کئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق مصری حکام نے غزہ میں فلسطینی مزاحمتی قوتوں پر زور دیا کہ وہ راکٹ حملوں سے گریز کریں جب کہ اسرائیلی حکام پر بھی زور دیا گیا ۔

ای پیپر-دی نیشن