پنجاب بھر میں مختلف ٹریفک حادثات میں 9 افراد ہلاک 571 زخمی
لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب میں مختلف ٹریفک حادثات میں 9افراد ہلاک ہو گئےجبکہ 571افراد شدید زخمی ہوگئے اور 302معمولی زخمی ہوئے صوبائی درالحکومت246متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد69حادثات میں82متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگوجرانوالہ72حادثات میں74متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہاواضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل973متاثرین میں779مرد اور194خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں135فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور542افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 296زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں707موٹر سائیکلز،137آٹو رکشے،95موٹر کاریں، 42وین 11مسافر بسیں، 32ٹرک اور94دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔